آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت میں 4فیصد اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر )رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ (جولائی تا مارچ )کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مجموعی فروخت میں سالانہ 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔
رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران مجموعی فروخت 1 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں بہتری کی علامت ہے ۔مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کی روشنی میں آئل مارکیٹنگ انڈسٹری کی فروخت 12 لاکھ 20 ہزار ٹن رہی جو سالانہ بنیاد پر 5 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق فروخت میں اس بہتری کی وجہ صنعتی سرگرمیوں میں معمولی بحالی، ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کی طلب اور کچھ مخصوص حکومتی اقدامات رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو مالی سال کے اختتام پر آئل مارکیٹنگ انڈسٹری کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے ،تاہم روپے کی قدر، عالمی تیل کی قیمتیں اور مقامی طلب آئندہ مہینوں کی سمت کا تعین کریں گی۔