پٹرول قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق کمی کامطالبہ

 پٹرول قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق کمی کامطالبہ

کراچی (آئی این پی)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل سدرن زون حنیف گوہر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لہذا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری اور نمایاں کمی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ خام تیل کی قیمت 61.99 ڈالر ہے جو کہ دو ہفتے پہلے 72 ڈالر تھی۔حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں 60روپے سے 70روپے تک پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھا دیا تھا، تاہم اس کا اثر اب بجلی کے صارفین پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے حکومت اضافی وصولی کر رہی ہے ، جو عوام کے لیے بوجھ بن رہی ہے ۔زبیر طفیل نے بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں