بجلی نرخوں میں کمی صنعتی ترقی کیلئے سنگ میل،لاہور چیمبر

 بجلی نرخوں میں کمی صنعتی ترقی کیلئے سنگ میل،لاہور چیمبر

لاہور (اے پی پی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کے ٹیرف میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صنعتی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس فیصلے سے نہ صرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی بن سکیں گی۔ہفتے کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی ایک طویل عرصے سے صنعتکاروں کے لیے بڑا مسئلہ بنی ہوئی تھی جس سے ان کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت کی صلاحیت محدود ہو گئی تھی۔ ٹیرف میں کمی کے بعد صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا، سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، جس سے مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ نہ صرف صنعتوں بلکہ عام صارفین کے لیے بھی ریلیف ہے ، کیونکہ اس سے صارفین کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں