جغرافیائی کشیدگی کے تناظر میں ایس ای سی پی کا ہنگامی اجلاس
کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی نے خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔۔۔
اس وقت مارکیٹ کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے ایس ای سی پی کیپٹل مارکیٹ کے آپریشنز میں تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔ کیپٹل مارکیٹ انفرااسٹرکچر ادارے جن میں اسٹاک ایکسچینج، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی شامل ہیں سب نے اجلاس میں شرکت کی، ان اداروں نے یقین دلایا کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کے مؤثر اور بلا تعطل کام کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط اور مؤثر رسک مینجمنٹ اقدامات موجود ہیں۔موجودہ صورتحال کے جواب میں ایس ای سی پی نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے حفاظتی پروٹوکول اور آپریشنل تسلسل کے اقدامات کو فوری طور پر بڑھا دیں۔مارکیٹ کے شرکاء کو معمول کے مطابق اپنے آپریشنز جاری رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔