پاکستان اور ملائیشیا میں چمڑے کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر دانش امان کی قیادت میں ملائیشین قونصل جنرل ہیرمن ہاردیناتا احمد سے ملاقات کی۔۔
، ملاقات کا مقصد چمڑے کی صنعت میں تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا۔ملاقات میں چمڑے کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر دانش امان نے اس موقع پر تجویز دی کہ ایک ای کامرس پلیٹ فارم قائم کیا جائے تاکہ پاکستانی چمڑا ساز ادارے ملائیشین خریداروں اور ڈسٹری بیوٹرز سے براہ راست جُڑ سکیں۔