سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق 12 جون 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں قیمتوں میں معمولی کمی جبکہ جنوبی شہروں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق، شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1395 روپے رہی، جو کہ 4 جون کو ختم ہونے والے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے ، جب قیمت 1399 روپے تھی۔دوسری جانب، جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1441 روپے رہی۔ جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.29 فیصد زیادہ ہے ۔ 4 جون کو جنوبی شہروں میں قیمت 1437 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔چند شہروں میں فی بوری قیمتیں (12 جون 2025 تک)ہیں ، اسلام آباد میں فی بوری 1,380 روپے ،راولپنڈی میں 1,363 روپے ، گوجرانوالہ میں 1,440 روپے ،سیالکوٹ میں 1,400 روپے ، لاہور میں 1,435 روپے ،فیصل آباد میں 1,370 روپے ،اسی طرح سرگودھا میں 1,382 روپے ،ملتان میں 1,416 روپے ، بہاولپور میں 1,400 روپے ،پشاور میں 1,350 روپے جب کہ کراچی میں 1,355 روپے حیدرآباد میں 1,430 روپے ،سکھر میں 1,550 روپے ،لاڑکانہ میں 1,416 روپے ،،کوئٹہ میں 1,450 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری 1,443 روپے ہوگئی ہے ۔