اسٹاک ایکسچینج:تیزی، 74 کروڑسے زائدشیئرز کے سودے
کراچی(بزنس رپورٹر)ایران اور اسرائیل جنگ بندی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور حکومت کی انرجی سیکٹر کیلئے 715ارب روپے کی منظوری جیسی مثبت اطلاعات کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔
تیزی کے سبب 58فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 80ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 14 ہزار 858 ارب روپے ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے سے 122761 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 100.90 پوائنٹس کے اضافے سے 37384 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 7فیصد کم رہا۔ حصص بازار میں 74 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 28 ارب روپے سے زائد رہی۔مجموعی طور پر 472 کمپنیوں کے حصص کا کاروبا ہوا جس میں سے 274 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 161 میں کمی کمی اور 37 میں استحکام رہا۔