اسٹاک ایکسچینج، تیزی کی لہر دم توڑ گئی، 93 ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج، تیزی کی لہر دم توڑ گئی، 93 ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں جاری ریکارڈ تیزی کی لہر منگل کو دم توڑ گئی۔ 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کی اوپننگ 337 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 36 ہزار840 پوائنٹس کی تاریخی تیزی سے ہوئی۔۔۔

اس کے بعد 100 انڈیکس ریکارڈ تیزی سے 1200 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 37 ہزار 747 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک ٹریڈ ہوا، تاہم ٹریڈنگ کے دوران ہی ریکارڈ تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور پھر پرافٹ ٹیکنگ کے عمل سے انڈیکس کی ریکارڈ تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 1 لاکھ 37 ہزار اور 1 لاکھ 36 ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھا تھا، تاہم جاری مندی میں معمولی نوعیت کی کمی سے اختتامی لمحات میں 100انڈیکس ٹریڈنگ کا اختتام562 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 35 ہزار 939 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 178 پوائنٹس گھٹ کر 41373 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 479 پوائنٹس گر کر 84600 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا ۔مندی کے سبب سرمائے کا حجم  16ہزار 401 ارب روپے ہوگیا یعنی سرمایہ کاروں کو منافع میں 93 ارب روپے کا گھاٹا ہوا۔مجموعی طور پر 476کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جس میں سے 109کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 344میں کمی اور 23 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں