اسٹاک ایکسچینج،مندی،58فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج،مندی،58فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

1703 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 159578 پر بند

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی  مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 61 اور 1لاکھ 60ہزار  کی مزید دو حدیں گرگئیں۔ 58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 2کھرب 80کروڑ روپے ڈوب گئے ۔ کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس سے ایک موقع پر 771پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی لیکن بڑھتے معاشی دباؤکے اشاریوں، تجارتی خسارے اور افراط زر کی تشویشناک صورتحال جیسے منفی رجحانات کے باعث پرافٹ ٹیکنگ بڑھنے سے مارکیٹ شدید مندی سے دوچار ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1703 پوائنٹس کی کمی سے 159578پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 626پوائنٹس کی کمی سے 48368پوائنٹس اورآل شیئر زانڈیکس 1038 پوائنٹس کی کمی سے 96931 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم منگل کی نسبت 4.35فیصد کم رہا۔گزشتہ روز 86کروڑ 02لاکھ 62ہزار 958 حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں