ویون گروپ کی موبی لنک بینک میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون گروپ نے پاکستان میں موبی لنک بینک کی ترقی اور ڈیجیٹل اسلامی بینکنگ کے فروغ میں معاونت کیلئے 20 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔۔۔
یہ سرمایہ کاری جنوری 2025 میں ویون گروپ کی جانب سے فراہم شدہ 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا تسلسل ہے ۔ موبی لنک بینک ویون گروپ کا حصہ ہے ۔ ویون گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے کہا کہ ویون کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل مدتی عزم کو سامنے لاتی ہے ۔موبی لنک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث محمود چوہدری نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری شرعی اصولوں کے مطابق اسلامی بینکنگ کی سہولیات کو تیزی سے پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔