برآمدی آمدنی کی جانچ سے اڑان پاکستان وژن متاثر ہو گا،خرم اعجاز

 برآمدی آمدنی کی جانچ سے اڑان پاکستان وژن متاثر ہو گا،خرم اعجاز

وزیراعظم ، وزیر خزانہ سے ایف بی آر کے سرکلر پر عملدرآمد روکنے کی اپیل

کراچی(بزنس ڈیسک)بزنس مین پینل پروگریسیوکے سیکرٹری جنرل خرم اعجاز نے ایف بی آر کی جانب سے برآمدی آمدنی کی جانچ پڑتال کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے برآمدکنندگان کی حوصلہ شکنی کے مترادف قرار دیاہے ۔انہوں نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ ایف بی آر کی جانب سے 30 دسمبر 2025 کو جاری سرکلر پر عملدرآمد روکا جائے تاکہ برآمدکنندگان میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے حوصلہ شکنی کی پالیسی ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے ۔ بھاری ٹیکسوں اور مہنگی بجلی و گیس کے باعث پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں نئی صنعتیں لگانا تو درکنار موجودہ صنعتوں کو چلانا بھی مشکل ہے ۔انہوں نے ایف بی آر کی جانب سے برآمدی آمدنی کی جانچ کو وزیراعظم کے اڑان پاکستان وژن کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات کو فروغ دیے بغیر یہ اہداف حاصل کرنا مشکل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں