بی وائی ڈی نیو انرجی وہیکلز کی فروخت میں نمبر ون کمپنی بن گئی

بی وائی ڈی نیو انرجی وہیکلز کی فروخت میں نمبر ون کمپنی بن گئی

کراچی(بزنس ڈیسک)دنیا کی نمبر ون نیو انرجی وہیکلز بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے سال 2025 کیلئے اپنی عالمی فروخت کے نتائج کا اعلان کیا۔کمپنی نے سال 2025 کے دوران دنیا بھر میں 4.6 ملین سے زائد نیو انرجی گاڑیاں فروخت کیں اور ایک بار پھر عالمی سطح پر فروخت میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عالمی سطح پر توسیع کے تحت کمپنی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سال 2025 میں پہلی مرتبہ ایک ہی سال کے دوران 10 لاکھ یونٹس سے زائد بیرونِ ملک فروخت نے ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے ۔بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا پاکستان میں سال 2024 میں متعارف ہونے کے بعد بی وائی ڈی نے اپنی نمایاں کیٹیگری ماڈلز بشومل بی وائی ڈی آٹو 3،بی وائی ڈی سیل اور بی وائی ڈی شارک 6 نمائش کیلئے پیش کیں ۔ پاکستان میں ہماری گاڑیوں کو صارفین کی طرف سے غیر معمولی ردِعمل ملا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں