مائیکرو فنانس بینک، پاتھ فائنڈر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط

مائیکرو فنانس بینک، پاتھ فائنڈر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط

اسلام آباد (دنیا نیوز)مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ نے پاتھ فائنڈر گروپ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس اسٹرٹیجک تعاون کا مرکز ایجنٹ انٹرآپریبلٹی ہے۔۔۔

 ، جس کا مقصد ملک بھر میں پسماندہ اور فرنٹ لائن طبقات کے لیے رسمی مالیاتی خدمات تک وسیع رسائی کو ممکن بنانا ہے ۔ اس شراکت داری کے تحت ایجنٹ انٹرآپریبلٹی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ، جس سے ابھی مائیکرو فنانس بینک کو وی آر جی کے انٹرآپریبل ایجنٹ پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے ضوابط کے مطابق، اس اشتراک سے بینک صارفین وی آر جی کے ایجنٹ نیٹ ورک کے ذریعے بینکنگ اور مالیاتی خدمات حاصل کر سکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں