سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی منتقلی میں 27فیصداضافہ

سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی منتقلی میں 27فیصداضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع اور ڈیوڈنڈ کی منتقلی میں 27 فیصد کا تیزی سے اضافہ ہوا جو پاکستان سے حاصل شدہ آمدنی کے بیرونِ ملک اخراج میں شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں نے رواں مالی سال جولائی تا دسمبر کے دوران 1.559 ارب ڈالر کا منافع اور ڈیوڈنڈ اپنے ممالک واپس بھیجا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 1.226 ارب ڈالر تھی۔ اس اضافے کا مطلب یہ ہے کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹ پر حاصل ہونے والے منافع کی مد میں مزید 333 ملین ڈالر بیرونِ ملک بھیجے گئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تقریباً 96 فیصد رقم براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل ہونے والے منافع کی مد میں بیرونِ ملک بھیجی گئی جبکہ بقیہ 4 فیصد رقم فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے منتقل ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں