سونا ریکارڈ 21ہزار مہنگا، تولہ ساڑھے 5لاکھ سے متجاوز
10گرام کی قیمت18ہزار 90روپے بڑھ کر4لاکھ 72ہزار 961روپے
کراچی(دنیا نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 24 قیراط فی تولہ سونا بڑھ کر پہلی بار 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 271 روپے بڑھ کر پہلی بار 11 ہزار 911 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہونے لگی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 211 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد پہلی بار 5 ہزار 293 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 71 سینٹس اضافے سے بڑھ کر پہلی بار 114 ڈالر 36 سینٹس تک جا پہنچی۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.81 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.82 روپے پر بند ہوئی تھی۔