پاک یورپی یونین بزنس فورم کی رکنیت کی درخواستیں طلب

پاک یورپی یونین بزنس فورم کی رکنیت کی درخواستیں طلب

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدرعاطف اکرام شیخ نے اعلان کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے تحت قائم پاکستان یورپی یونین بزنس فورم نے سال 2026کیلئے نئی رکنیت اور موجودہ رکنیت کی تجدیدکیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری 2026 مقرر کی گئی۔عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ اس عرصے میں یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات تقریباً8.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافے کو ظاہر کرتی ہیں ۔ عاطف اکرام نے کہا کہ یورپی یونین مسلسل پاکستان کی اہم ترین منڈیوں میں شامل ہے ،خصوصاً ٹیکسٹائل اور ملبوسات، لیدر مصنوعات، زرعی و غذائی اجناس، سرجیکل آلات اور لائٹ انجینئرنگ مصنوعات کیلئے جو کہ یورپ کو پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ ہیں، برآمدات میں یہ اضافہ مغربی، مشرقی اور شمالی یورپی منڈیوں میں بہتر طلب کا نتیجہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں