کال تھری کنویں سے یومیہ پیداوار میں غیر معمولی اضافہ
کراچی(بزنس رپورٹر)آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ کمپنی کو یومیہ تیل کی پیداوار بڑھانے میں اہم تکنیکی کامیابی حاصل ہو گئی ہے
جسکے بعد کمپنی نے اس پیشرفت سے اسٹاک مارکیٹ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ۔جاری کردہ خط کے مطابق ضلع چکوال میں واقع کال تھری کنویں سے یومیہ پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، کنویں سے پہلے قدرتی بہاؤ کے تحت یومیہ تقریباً 50 بیرل تیل حاصل ہو رہا تھا، تاہم پیداوار بڑھانے کے اقدامات کے بعد صورتحال نمایاں طور پر بدل گئی۔