رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائرمیں 2.106ارب ڈالرکااضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 2.106ارب ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے آغازپرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.239ارب ڈالرتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 14.506ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس 4.763ارب ڈالرتھے ،چھ فروری کوختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 21.375ارب ڈالرریکارڈگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 16.178ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس 5.197ارب ڈالرتھے ۔