گلگت کے ذریعے نیازمینی تجارتی راستہ معیشت کیلئے سنگِ میل،سیف الرحمان

گلگت کے ذریعے نیازمینی تجارتی راستہ معیشت کیلئے سنگِ میل،سیف الرحمان

لاہور(اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ۔۔۔

گلگت کے راستے وسطی ایشیائی ممالک تک مجوزہ نئے زمینی تجارتی کوریڈورز کے قیام سے خطے میں معاشی سرگرمیوں اور خوشحالی کے بے مثال مواقع پیدا ہوں گے ، ان زمینی راہداریوں کے ذریعے پاکستان نہ صرف علاقائی تجارت کو فروغ دے سکے گا بلکہ اس سے ملکی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ وہ اتوار کو یہاں برآمدکنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس کی قیادت محمد سمیع احمد کر رہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں