لاہور اور تاشقند چیمبرز میں رابطے کیلئے فوکل پرسن مقرر

لاہور اور تاشقند چیمبرز میں رابطے کیلئے فوکل پرسن مقرر

سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی،صدر فہیم الرحمن

لاہور (این این آئی)لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے تاشقند ریجن کے چیمبر کے سربراہ کو لاہور چیمبر اور لاہور کی کاروباری برادری کے ساتھ رابطے کے لیے فوکل پرسن مقرر کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ادارہ جاتی اور تجارتی روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ۔اپنے بیان میں صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ تاشقند ریجن کے گورنر زوئیر توئیرووچ مرزایوف کے حالیہ دورہ لاہور چیمبر کے دوران یہ اقدام کیا گیا۔

جس سے دونوں چیمبرز اور کاروباری برادریوں کے درمیان باقاعدہ اور مؤثر رابطے کا نظام قائم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن کی تقرری سے ادارہ جاتی تعاون میں آسانی پیدا ہوگی اور لاہور چیمبر اور تاشقند چیمبر کے درمیان مستقل رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ ان کے مطابق اس اقدام سے اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے مثبت نتائج کو عملی کاروباری سرگرمیوں، تجارتی شراکت داری، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں