عوام کی قوت خرید ختم ہونے سے چھوٹاکاروباری طبقہ متاثر ،اشرف بھٹی
لاہور (آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ۔۔۔
وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرولیم قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں ، عوام کی قوت خرید ختم ہونے سے چھوٹاکاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور دکانداروں کے پاس ماہانہ کرائے اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لئے رقم نہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں چھوٹے تاجر وں کا کوئی پرسان حال نہیں، اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ انہیں بیل آؤٹ پیکیج دے۔