اسٹاک ایکسچینج :رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں 3 فیصد اضافہ

اسٹاک ایکسچینج :رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں 3 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ا سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

کمپنیوں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعداد و شمار اورٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملک کے بڑے صنعتی شعبوں کی کارکردگی میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ، بعض شعبوں میں منافع میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چند دیگر شعبوں نے نمایاں ترقی دکھائی جس سے صنعتی سرگرمیوں میں تدریجی بحالی کی عکاسی ہورہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 100انڈیکس کے تحت رجسٹرڈ کمپنیوں کو 456 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں