’’آپ کو تو گرفتار کرنا چاہیے ‘‘ امریکی سینیٹ میں وزیر دفاع کو توہین آمیز صورتحال کا سامنا
واشنگٹن (رائٹرز )امریکی وزیر دفاع ہیگسیتھ نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے اپنا ابتدائی بیان پیش کیا ہی تھا۔
کہ پبلک گیلری میں موجود ایک شخص نے احتجاج کرتے ہوئے مداخلت کی۔اس کی شرٹ پر ایران کے ساتھ جنگ نہیں امن لکھا تھا ، وہ چیختے ہوئے کہہ رہا تھا:آپ جو کر رہے ہیں وہ نہایت قابلِ مذمت ہے اور آپ (وزیر دفاع )کو گرفتار کیا جانا چاہیے ۔بعد ازاں اسے سماعت کے کمرے سے باہر لے جایا گیا۔