سپر نیٹ ٹیکنالوجیز کا معروف بینک کیساتھ ملٹی ملین ڈالر کامعاہدہ

سپر نیٹ ٹیکنالوجیز کا معروف بینک کیساتھ ملٹی ملین ڈالر کامعاہدہ

کراچی(بزنس رپورٹر)سپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے پاکستان کے مالیاتی خدمات کے شعبہ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بناتے ہوئے۔۔۔

اپنی ذیلی کمپنی سپرنیٹ سیکیورسلوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے ایک معروف بینک کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر کا سائبر سیکیوریٹی معاہدہ کیا ہے ۔ سپرنیٹ سیکیورسلوشنز نے پاکستان کے بڑے بینکوں میں سے ایک بینک کے ساتھ 5سالہ معاہدہ کیا ہے ۔ 2021میں کیے گئے 5سالہ معاہدے کی کامیاب تکمیل کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان طویل المدّتی کاروباری تعلقات کے تسلسل کی عکاسی ہے ۔ نئے معاہدے کے تحت سپرنیٹ سیکیورسلوشنز،بینک کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو مضبوط کرنے کیلئے زیادہ جدید اوراپ گریڈڈ سائبر سیکیوریٹی سلوشن فراہم کرے گی۔ اس منصوبہ کے تحت اینڈ پوائنٹ سیکیوریٹی سسٹمز نافذ کیے جائیں گے جو ملک بھر میں بینک کے 10ہزار سے زائد ملازمین کے ڈیجیٹل ماحول کو تحفظ فراہم کریں گے ۔ واضح رہے کہ یہ شعبہ مالیاتی اداروں کیلئے سائبررسک کے حساس ترین پہلوؤں میں شمار کیا جاتاہے ۔ کمپنی کے مطابق ملٹی ملین ڈالر کا معاہدہ اگلے 5سالوں میں اس کے سائبر سیکیورٹی ریونیوپائپ لائن میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ اس معاہدہ کے علاوہ سپرنیٹ سیکیورسلوشنز پہلے ہی اس بینک کے ساتھ 3سالہ خصوصی رسائی کے انتظام کے سلوشن پر کام کررہی ہے جبکہ کمپنی ماضی میں بھی بینک کے بین الاقوامی آپریشنز کیلئے مختلف سائبر سیکیوریٹی خدمات فراہم کرچکی ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں