جاپان آئی ٹی ویک 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

جاپان آئی ٹی ویک 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

کراچی (بزنس ڈیسک) جاپان کے شہر ٹوکیو میں ٹوکیو بگ سائٹ میں منعقد ہونے والے جاپان آئی ٹی ویک اسپرنگ 2026 کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح۔۔۔

 جاپان میں پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے کیا۔ جاپان آئی ٹی ویک میں پاکستان کی شرکت اب تک کی سب سے بڑی شرکت ہے ، جس میں 12 آئی ٹی کمپنیوں پر مشتمل وفد سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، کلاؤڈ سروسز، سائبر سیکیورٹی، فن ٹیک اور بزنس سسٹمز کے شعبوں میں اپنی خدمات اور حل پیش کر رہا ہے ۔پاکستان پویلین کا انعقاد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تعاون سے ، جائیکا کے اشتراک کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ یہ اقدام جاپانی مارکیٹ میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے کو مؤثر انداز میں متعارف کرانے کی مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ بتدریج ترقی کر رہا ہے ، اور پاکستانی کمپنیاں بین الاقوامی منڈیوں میں کام کرتے ہوئے مشکل تقاضوں والے کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ شرکت محض تشہیر تک محدود نہیں بلکہ جاپانی شراکت داروں کے ساتھ طویل مدتی کاروباری تعلقات قائم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں