مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 88,171 لاٹس رہا
کل مالیت 31.055ارب روپے رہی، زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس میں ہوا
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 88,171 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 31.055 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (10.554 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (9.734 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (3.872 ارب روپے )، کروڈ آئل (2.498 ارب روپے )، پلاٹینم (1.712 ارب روپے )، برینٹ (973.501 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (517.938 ملین روپے )، سویابین (242.777 ملین روپے )، کاپر (220.314 ملین روپے )، ڈی جے (151.538 ملین روپے )، ایلومینم (132.530 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (132.355 ملین روپے )، نیچرل گیس (126.030 ملین روپے )، کاٹن (70.816 ملین )، گندم (66.094 ملین روپے ) اور کارن (6.290 ملین ) شامل رہے۔