پاک چین دوطرفہ تجارت کے حجم میں18.73فیصداضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میںسالانہ بنیادوں پر18.73فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.49فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر21.20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پہلے 9ماہ کے دوران پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم15.983ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو18.73 فیصدزیادہ ہے۔