بزنس فورم کی سپرٹیکس ختم ،نیٹ بڑھانے کی تجاویز

بزنس فورم کی سپرٹیکس ختم ،نیٹ بڑھانے کی تجاویز

لاگت کم کرنے کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات کیے جائیں، خواجہ محبوب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بزنس فورم نے سپر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی تجاویز پیش کردیں۔ صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب نے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے ، بجٹ میں سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے ، سپرٹیکس عارضی طور پر لگایا گیا تھا لیکن اسے مستقل حصہ بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروبار کرنے کی لاگت کم کرنے کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات کیے جائیں، کارپوریٹ ٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے تاکہ بزنس کمیونٹی کو ریلیف مل سکے ۔صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے تاجروں پر ماہانہ 10ہزار روپے فکس ٹیکس مقرر کیا جائے ، فکس ٹیکس دینے کے بعد تاجر سے پھر کوئی سوال نہ پوچھا جائے ، فکس ٹیکس کو بجلی بل میں شامل کیا جائے تاکہ حکومت اور تاجروں دونوں کو آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے مقامی کاٹن سیڈ اور آئل کیک پر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں