مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 68,818لاٹس رہا
سودوں کی تعداد27.665ارب رہی، زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 68,818 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 27.665 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (13.456 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (7.014 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (3.386 ارب روپے )، کروڈ آئل (1.193 ارب روپے )، پلاٹینم (852.543 ملین روپے )، برینٹ (375.385 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (311.826 ملین روپے )، کاپر (275.498 ملین روپے )، سویابین (250.966 ملین روپے )، ڈی جے (166.812 ملین روپے )، کاٹن (150.512 ملین روپے )، نیچرل گیس (104.603 ملین روپے )، ایلومینم (76.445 ملین روپے )، گندم (44.701 ملین روپے ) اور کارن (6.666 ملین )شامل رہے۔