پی سی اے اے کی ایئرلائن رینکنگ میں فلائی جناح پہلی پوزیشن پر

پی سی اے اے کی ایئرلائن رینکنگ میں فلائی جناح پہلی پوزیشن پر

کراچی (بزنس ڈیسک) سال 2025 کے آخری چھ ماہ کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درجہ بندی میں فلائی جناح نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق فلائی جناح نے پروازوں کی وقت پر روانگی، کم تاخیر اور کم منسوخی کی بنیاد پر بہترین کارکردگی دکھائی۔ ایئرلائن کی باقاعدگی کی شرح 98.85 فیصد رہی۔اس کے ساتھ فلائی جناح کو ملک کی سب سے زیادہ وقت کی پابند ایئرلائن بھی قرار دیا گیا۔مزید برآں، ایئرلائن نے مقررہ وقت پر روانہ ہونے والی ڈومیسٹک پروازوں کی کارکردگی کے حوالے سے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی جس کے باعث یہ رپورٹنگ مدت کے دوران پاکستان کی سب سے زیادہ وقت کی پابند ایئرلائن قرار پائی۔ ترجمان فلائی جناح کے مطابق پی سی اے اے کی جانب سے پاکستان کی سب سے وقت کی پابند اور قابلِ اعتماد ایئرلائن کے طور پر تسلیم کیا جانا ہماری عملی کارکردگی اور صارفین کی تسکین کے لیے ہماری مستقل وابستگی کا مظہر ہے ۔ یہ نتائج ہماری پوری ٹیم کی محنت اور لگن کی عکاسی کرتے ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کو قابلِ اعتماد، مؤثر اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کر رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں