موبائل فونزکی درآمدات میں137فیصداضافہ

موبائل فونزکی درآمدات میں137فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 11ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 296.67 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 137فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر125.28ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مئی میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 22.09ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں