ایس اے پی کاڈیجیٹل تبدیلی میں تعاون جاری رکھنے کاعزم
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی انٹرپرائز ایپلی کیشنز اور بزنس اے آئی کمپنی ایس اے پی کے ریجنل پریزیڈنٹ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ آگسٹا اسپی نیلی نے پاکستان کا دورہ کیا۔۔۔
جس میں ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی افرادی قوت کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔