معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے ، شاہد انور

معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے ، شاہد انور

میکرو اکنامک اشاریے بہتر مگر مہنگائی اور روزگار کے مسائل بدستور برقرار

کراچی(بزنس رپورٹر)معاشی تجزیہ کار اور سابق سینئر ڈائریکٹر ریسرچ آئی سی ایم اے شاہد انور نے کہا ہے کہ معیشت اس وقت بظاہر استحکام کی طرف بڑھ رہی  تاہم یہ بہتری عام شہری کی روزمرہ زندگی تک مؤثر انداز میں منتقل نہیں ہو رہی جس کے باعث معاشی اشاریوں اور زمینی حقائق کے درمیان واضح فرق برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی، شرحِ نمو کی بحالی، بیرونی دباؤ میں نرمی اور کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری جیسے اشارے مجموعی طور پر میکرو اکنامک استحکام کی عکاسی کرتے ہیں، تاہم یہ بہتری ابھی تک گھریلو سطح پر حقیقی ریلیف میں تبدیل نہیں ہو سکی۔ شاہد انور کے مطابق ملک میں معاشی دباؤ کی بنیادی وجہ کم آمدنی والے طبقات پر خوراک اور توانائی کے بڑھتے اخراجات کا بوجھ ہے ، روزگار کے مواقع بالخصوص نوجوانوں کیلئے اب بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں جبکہ غیر رسمی شعبہ معیشت کا بڑا حصہ تشکیل دیتا ہے جو استحکام اور سماجی تحفظ سے محروم ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں