سرگودھا میں غیر قانونی سیمنٹ فیکٹری سیل، مینوفیکچررز کا خیرمقدم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سرگودھا فیصل آباد روڈ پر روہڑی سیمنٹ سے منسلک میسرز ریڈ بُل سیمنٹ کے نام سے کام کرنے والی ایک غیر قانونی سیمنٹ مینوفیکچرنگ یونٹ کے خلاف متعدد ایجنسیوں کے مشترکہ کریک ڈاؤن کا خیرمقدم کیا ہے۔
سیمنٹ مینوفیکچررز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی سے ) اور ڈسٹرکٹ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میسرز ریڈ بُل کو تحریری احکامات کے ذریعے اس غیر مجاز یونٹ کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہا ہے ۔