مرکنٹائل ایکسچینج میں 44ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں  44ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 44.624 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 188,370 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (30.367 ارب روپے )میں ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

 جس کے بعد نیسڈیک 100 (3.897 ارب روپے )، کرنسی معاہدوں (3.471 ارب روپے )، چاندی (1.365 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (911.852 ملین روپے )، پلاٹینم (891.155 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (790.340 ملین روپے )، تانبہ (684.674 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (469.900 ملین روپے )، خام تیل (459.154 ملین روپے )، سویا بین (423.997 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (318.343 ملین روپے )، گندم (197.012 ملین روپے )، کپاس (170.505 ملین روپے )، پلیڈیم (114.645 ملین روپے )، قدرتی گیس (51.535 ملین روپے )، مکئی (24.360 ملین روپے )اور ایلومینم (17.083 ملین روپے )میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر110لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جس کی مجموعی مالیت815.873 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...