سی سی پی کا رئیل اسٹیٹ کے مسائل پر 27اگست کو کھلی سماعت کا اعلان
کراچی(بزنس رپورٹر )کمپی ٹیشن کمیشن نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مسابقتی مسائل، گمراہ کن تشہیر اور صارفین کے مفادات سے متعلق شکایات کا جائزہ لینے کے لیے 27 اگست کو کھلی سماعت کا اعلان کردیا۔
سی سی پی کے مطابق سماعت میں رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی تشہیر، جھوٹے دعوؤں اور پوشیدہ چارجز سمیت مختلف مسابقتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بعض منصوبوں کی منظوری، دستیاب سہولیات اور دیگر خصوصیات سے متعلق غلط یا گمراہ کن دعوؤں کے حوالے سے فریقین کا مؤقف بھی سنا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments