سیالکوٹ چیمبر اور ویلز حب میں اراکین کی مراعات کیلئے مفاہمت
سیالکوٹ(اے پی پی)صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر نے ایس سی سی آئی کے اراکین اور ان کے زیر کفالت افراد کو خصوصی مراعات فراہم کرنے کے لیے ویلز حب کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔
اس معاہدے کے تحت ویلز حب اور سیالکوٹ چیمبر کے اراکین کو ترجیحی مراعات فراہم کرے گا، جن میں الیکٹرک بائیکس پر رعایت، سروس چارجز میں 20 فیصد رعایت، اور الیکٹرک بائیک کی وارنٹی کا دورانیہ 18 ماہ سے بڑھا کر تین سال کرنا شامل ہے ۔اس مفاہمت نامے کا مقصد ایس سی سی آئی کے اراکین کو فروخت کے بعد بہتر خدمات اور الیکٹرک بائیکس کی خریداری و دیکھ بھال کے لیے زیادہ سازگار شرائط فراہم کرکے سہولت پہنچانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments