جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز

جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز

کراچی(بزنس ڈیسک)جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ،ونڈو تکافل آپریشنز نے اولاڈوک کے ساتھ ایک اسٹریٹجک ڈیجیٹل تعاون کا معاہدہ کیا ہے ۔

اس معاہدے سے اولاڈوک کے صارفین کو اس کے مستحکم ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم کے ذریعے جوبلی لائف کے رضاکارانہ اور سالانہ بنیاد پر قابلِ تجدید ٹرم تکافل سلوشنز کی مختلف سہولیات تک باآسانی رسائی حاصل ہوگی۔یہ شراکت جوبلی لائف کے ،ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے تکافل سلوشنزکی فراہمی سے لوگوں کو مالی تحفظ تک آسان رسائی دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔اس شراکت کے ذریعے اولاڈوک کے صارفین صحت سے متعلق سہولیات کے ساتھ مختلف پروٹیکشن سلوشنزبھی باآسانی حاصل کر سکیں گے ۔ جوبلی لائف انشورنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سیلز اینڈ مارکیٹنگ سہیل فخر نے کہا کہ ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ پروٹیکشن سے متعلق سہولیات کو مزید آسان اور قابلِ رسائی بنایا جائے اور ڈیجیٹل پارٹنرشپس اس کوشش کا ایک اہم حصہ ہیں۔ اولاڈوک کے ہیڈ آف کمرشلز، سید علی رضا شیرازی نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے صارفین کے لیے صحت کی سہولیات پر مشتمل ایک مزید جامع ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے ۔ متعلقہ مالی تحفظ تک رسائی ان ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر خدمات کی تکمیل کرتی ہے جن پر ہمارے صارفین پہلے ہی انحصار کرتے ہیں۔ اس طرح ایک مانوس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے صحت کی سہولیات اور مالی تحفظ کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں مدد ملتی ہے ۔یہ شراکت پاکستان بھر کے صارفین کے لیے صحت اور مالی تحفظ کو مزید قابلِ رسائی، سہل اور ڈیجیٹل ذرائع سے مربوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...