پی ایس ڈبلیو کے خدیجہ ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام کے تحت سیشن
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو)نے کراچی میں خواتین کے کاروبار کے فروغ کیلئے خدیجہ ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام کے تحت ایک سیشن کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں پاکستان کے تجارتی، مالیاتی اور کاروباری شعبوں سے وابستہ اہم اداروں نے شرکت کی۔سیشن کا مقصد کاروباری خواتین کو اپنے کاروبار کو مضبوط بنانے اور عالمی تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری معلومات، مالیاتی سہولتوں اور ادارہ جاتی معاونت سے آگاہ کرنا تھا۔ یہ سیشن ایف پی سی سی آئی اور مشرق بینک کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔اس میں سمیڈا، اسٹیٹ بینک،ٹڈاپ اور آئی بی اے سینٹر فار انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ، انوویشن اینڈ ریسرچ (آئی بی اے سی ای ڈی آئی آر) سمیت دیگر اداروں نے بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments