پیداواری لاگت، توانائی نرخ سے برآمدی مسابقت متاثر
انڈسٹری کی بقا کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے ، چیئرمین ہوزری مینوفیکچررز
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین سید ضیاء علمدار حسین نے ملبوسات اور ٹیکسٹائل کی برآمدات کو برقرار رکھنے کے لیے وفاقی وزارتِ تجارت کی جانب سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں وفاقی حکومت پر زور دیا کہ پاکستان کی ہوزری، نِٹ ویئر اور ملبوسات کی برآمدی صنعت کو درپیش بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ پی ایچ ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ، مال برداری کے بڑھتے ہوئے اخراجات، توانائی کے بلند نرخ، ٹیکسوں کا دباؤ اور نقد رقوم کی قلت اس شعبے کی بین الاقوامی مسابقت کو متاثر کر رہی ہے اور موجودہ برآمدی آرڈرز کیلئے خطرہ بن رہی ہے ۔پی ایچ ایم اے کے مرکزی چیئرمین سید ضیاء علمدار حسین نے وزارتِ تجارت پر زور دیا کہ برآمد کنندگان پر لاگت کا بوجھ کم کرنے اور پاکستان کی برآمدی منڈیوں کے تحفظ کیلئے قابلِ عمل اور مربوط اقدامات کی نشاندہی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments