کراچی پورٹ پر 198,136میٹرک ٹن کارگو ہینڈل
کارگو میں 137,625ٹن درآمدی ،60,511ٹن برآمدی سامان شامل تھا
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 24 گھنٹوں کے دوران 198,136 میٹرک ٹن مال برداری کی، جس میں 137,625 ٹن درآمدی اور 60,511 ٹن برآمدی سامان شامل ہے ۔ اس دوران کنٹینرائزڈ کارگو کی مقدار 115,307 ٹن رہی، جبکہ خشک اور مائع بلک کارگو بالترتیب 148,128 ٹن اور 50,008 ٹن ریکارڈ کیا گیا علاوہ ازیں رپورٹنگ مدت کے اختتام پر کراچی بندرگاہ کی برتھوں پر 18 جہاز موجود تھے ، جبکہ چار جہاز لنگرانداز ہونے کے بعد روانہ ہوگئے تاہم مزید چار جہاز بندرگاہ کی حدود سے باہر منتظر تھے 2 اور 3 نومبر کے دوران کراچی بندرگاہ پر 27 جہازوں کی آمد متوقع ہے ، جبکہ دو جہازوں کی روانگی بھی طے ہے جو بندرگاہ پر بحری سرگرمیوں اور تجارتی مال کی مسلسل نقل و حرکت کا عکاس ہے۔ ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق پاکستان کی اہم ترین بحری تجارتی گزرگاہ کے طور پر بندرگاہی امور کی مؤثر انجام دہی اور سامان کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments