چھوٹے ، درمیانے برآمد کنندگان کیلئے 300ارب روپے مختص

چھوٹے ، درمیانے برآمد کنندگان کیلئے 300ارب روپے مختص

پاک ایگزم بینک کی ایکسپورٹ فنانس اسکیم، پوری رقم ایس ایم ایز کیلئے مخصوص سستی مالی سہولت اور ٹیکس مراعات سے برآمدات بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے چھوٹے ودرمیانے کاروباری اداروں اور برآمد کنندگان کی مالی معاونت کیلئے 300 ارب روپے مختص کر دیے ۔ پاک ایگزم بینک کی ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت مختص کی گئی تقریباً ایک ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر کی رقم خصوصی طور پر اہل چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان (ایس ایم ایز) کے لیے مخصوص ہوگی۔ پہلے مختلف کاروباری زمروں کیلئے مختص مالی وسائل کو تبدیل کرتے ہوئے پوری رقم ایس ایم ای برآمد کنندگان کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد چھوٹے کاروباری اداروں کو برآمدی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آسان اور سستی مالی سہولیات دینا ہے ۔اس اقدام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان کو سرمایہ کاری اور کاروباری ضروریات پوری کرنے کیلئے مالی معاونت میسر آئے گی، جبکہ سستی فنانسنگ سے پیداواری صلاحیت اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے ۔حکومتی پالیسی کے تحت بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی اور مختلف مراعات بھی متعارف کرائی گئی جن کا مقصد کاروباری طبقے پر مالی بوجھ کم اور برآمدی شعبے کو سہولت دینا ہے۔ حکومتی اقدام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مالی وسائل کی فراہمی، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملکی برآمدات میں اضافے کو فروغ دینے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...