آباد کی تین روزہ نمائش تعمیراتی شعبے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، حنیف گوہر
کراچی (این این آئی) آباد کے چیئرمین محمد حنیف گوہر نے کہا ہے کہ آباد کی تین روزہ نمائش کی تیاریاں جاری ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے نمائش میں شرکت کرنے والی تمام کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک بھر کے بلڈرز اور ڈویلپرز کو بھرپور شرکت کی دعوت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ تین روزہ نمائش میں مہمان خصوصی سمیت اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔محمد حنیف گوہر نے کہا کہ وزیراعظم کی اپنا گھر اسکیم کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، ایسے میں یہ نمائش تعمیراتی شعبے کے لیے اہمیت رکھتی ہے ۔ اس سے بلڈرز، ڈویلپرز اور الائیڈ انڈسٹری کو فائدہ پہنچے گا جبکہ ان کے درمیان کاروباری روابط بھی مزید مضبوط ہوں گے ۔چیئرمین آباد کے مطابق نمائش تعمیراتی شعبے کی ترقی، متعلقہ صنعتوں کے فروغ اور ملکی معیشت کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments