اے آئی میں سرمایہ کاری ڈیجیٹل معیشت کیلئے اہم
کاروباری ادارے واضح حکمت عملی اپنائیں، ثاقب صباح ،احمد الفیفی
کراچی(بزنس ڈیسک)اے آئی، ایس ایم ایز، تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کیلئے اہم ہے۔ کاروباری اداروں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر اس تبدیلی سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت تیار کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں اپنانے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے ۔ایس اے پی انوویشن ڈے کے موقع پر منعقدہ میڈیا راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے ایس اے پی کے ہیڈ آف ایم ای اے نارتھ گروتھ کلسٹر ثاقب صباح نے کہا کہ پاکستان اپنی ہنرمند افرادی قوت اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت علاقائی اور عالمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان میں معیاری تعلیمی سہولت، باصلاحیت افراد اور سب سے بڑھ کر آگے بڑھنے کا عزم موجود ہے ۔ سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی استعداد اور خواہش اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ایس اے پی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نارتھ کے منیجنگ ڈائریکٹراحمد الفیفی نے کہا کہ کاروباری ادارے اے آئی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے واضح حکمت عملی بنائیں جس کے تحت ٹیکنالوجی کو ادارے کے ڈیٹا، کاروباری عمل اور افرادی قوت سے جوڑا جائے ۔ اے آئی پر عمل درآمد ایک اہم عمل ہے ۔ کاروباری اداروں کو ایسی حکمت عملی کی ضرورت ہے جو اے آئی کو ادارے کے ڈیٹا، کاروباری طریقہ کار اور افرادی قوت سے منسلک کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments