تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پالیسیوں کی تعداد میں 40گنا اضافہ

تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پالیسیوں کی تعداد میں 40گنا اضافہ

سندھ میں پالیسیوں کی تعداد 4لاکھ 52ہزار 515تک پہنچ گئی ،ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پالیسیوں کی تعداد میں صرف آٹھ ماہ کے دوران تقریباً 40 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد صوبے میں ان پالیسیوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار 515 تک پہنچ گئی ۔ایس ای سی پی کے مطابق مارچ میں سندھ حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ گاڑیوں کیلئے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی قرار دینے کے بعد انشورنس پالیسیوں کے اجرا میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ایس ای سی پی کے مطابق سندھ میں آٹھ ماہ کے دوران تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پالیسیوں کی تعداد میں تقریباً 3 ہزار 940 فیصد اضافہ ہوا ۔ تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کا نظام حکومت سندھ نے ایس ای سی پی کے تعاون سے متعارف کرایا تھاجس کا بنیادی مقصد گاڑیوں کے لیے انشورنس کوریج کو وسعت دینا اور سڑک حادثات کی صورت میں متاثرہ تیسرے فریق کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ کمیشن کے مطابق تھرڈ پارٹی انشورنس پالیسیوں کی آن لائن تصدیق کے لیے ڈیجیٹل ریپوزٹری بھی قائم کی گئی جس کے ذریعے جاری کردہ پالیسیوں کی آن لائن تصدیق ممکن بنائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...