کراچی پورٹ پر208,538 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل

کراچی پورٹ پر208,538 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل

کارگو میں 155,920ٹن درآمدی ، 52,618 ٹن برآمدی سامان شامل

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 208,538 میٹرک ٹن مال برداری کا متاثر کن حجم ریکارڈ کیاجو بندرگاہ کی مسلسل مستحکم عملی کارکردگی اور بحری سرگرمیوں میں بھرپور تسلسل کا مظہر ہے ۔ اس دوران درآمدی مال کی مقدار155,920 میٹرک ٹن جبکہ برآمدی مال 52,618 میٹرک ٹن رہا۔ کنٹینرائزڈ کارگو کا حجم 103,284 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا جبکہ خشک اور مائع مال برداری بالترتیب 144,188 اور 64,350 میٹرک ٹن رہی۔بندرگاہ پر بحری سرگرمیاں بدستور عروج پر رہیں اور 18 جہاز برتھوں پر لنگر انداز رہے جبکہ مزید چار جہاز برتھ ملنے کے انتظار میں بیرونی لنگرگاہ پر موجود تھے ۔ رپورٹنگ کے دورانیے میں پانچ جہاز بندرگاہ پر پہنچے جبکہ چھ جہاز اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...