دو رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اسکیمیں رجسٹرڈ
نئی اسکیموں میں اے ٹی ایم ٹی ڈیول سیریز ون اور امپیریم ٹاور شامل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ای سی پی نے 2 نئی رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اسکیمیں رجسٹرڈ کرلیں جس کے بعد رئیٹس کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے ۔ نئی اسکیموں میں اے ٹی ایم ٹی ڈیول سیریز ون اور امپیریم ٹاور شامل ہیں۔ اے ٹی ایم ٹی ڈیول اسکیم اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیولپمنٹ اور کرائے کی آمدنی پر مبنی ہے ، جبکہ امپیریم ٹاور اسکیم لاہور کی کمرشل رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرے گی۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں 43 لائسنس یافتہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ مینجمنٹ کمپنیاں کام کررہی ہیں، جن میں سے 7 اسکیمیں اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ اور 21 شریعہ کمپلائنٹ ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق 30 ستمبر 2026 تک رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ سیکٹر کے اثاثے 275.85 ارب روپے تھے ۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اسکیمیں منظم سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments