فوڈ ایگ نمائش، گورنر سندھ اور ارکان پارلیمنٹ کے دورے

 فوڈ ایگ نمائش، گورنر سندھ اور ارکان پارلیمنٹ کے دورے

انوسٹرزکو کولڈ چین، لاجسٹکس اور فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت

کراچی(بزنس ڈیسک)فوڈ ایگ پاکستان 2026، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)کے زیر اہتمام چوتھی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے ۔ نمائش نے سینئر حکومتی شخصیات، اراکین پارلیمنٹ، بین الاقوامی خریداروں اور سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کیا ۔گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ اور سیکرٹری ٹڈاپ نے ان کا استقبال کیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی چیئرپرسن انوشہ رحمان نے بھی سینیٹرز بلال منڈوخیل، سرمد علی، عامر ولی الدین چشتی اور راحت جمالی کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا، مختلف پویلینز کا معائنہ کیا اور پاکستانی برآمد کنندگان اور بین الاقوامی خریداروں کی شرکت کا جائزہ لیا۔دریں اثنا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے موقع پر ملائیشیا، برازیل، ازبکستان اور گیمبیا کے وفود کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔وفاقی وزیر نے پاکستان کی ویلیو ایڈڈ فوڈ برآمدات کو بڑھانے پر زور دیا اور بین الاقوامی کاروباری اداروں کو کولڈ چین، لاجسٹکس اور فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...