مرکنٹائل ایکسچینج میں 184,075لاٹس کا کاروبار
زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، مالیت 49.273ارب روپے رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 74.203 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 184,075 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے (49.273 ارب روپے ) میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نیسڈیک 100 (9.149 ارب روپے )، چاندی (4.312 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (3.225 ارب روپے )، کرنسی معاہدوں (2.680 ارب روپے )، تانبہ (2.640 ارب روپے )، خام تیل (1.430 ارب روپے )، برینٹ خام تیل (311.484 ملین روپے )، قدرتی گیس (219.942 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (206.135 ملین روپے )، پلاٹینم (187.306 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (126.148 ملین روپے )، پلیڈیم (93.986 ملین روپے ) اور ایلومینم (6.121 ملین ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments