سیکرٹری آرٹی اے نے ایس او پیز کی چیکنگ کی ،4 گاڑیاں بند

سیکرٹری آرٹی اے نے ایس او پیز  کی چیکنگ کی ،4 گاڑیاں بند

سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے مسافر ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ کیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے مسافر ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ کیااور گاڑیوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرتے ہوئے خلاف ورزی پر4 گاڑیوں کو بند کرا دیا ،متعددکے چالان اور بھاری جرمانے کئے ۔انہوں نے سٹی ٹرمینل، الہلال ٹریولزسمیت مختلف سٹینڈز کا دورہ کیا اور بسوں کے اندر جاکر کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں